منگل 16 اپریل 2024

محمد عامر کی دوسری کورونا ٹیسٹ رپورٹ

محمد عامر کی دوسری کورونا ٹیسٹ رپورٹ

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا دوسرا کرونا ٹيسٹ بھی منفی آگيا جس کے بعد انہوں نے ڈربی ميں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کرليا۔

مد عامر ٹيسٹ اسکواڈ کا حصہ نہيں ہيں لہٰذا وہ ڈربی ميں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ساتھ ٹريننگ جاری رکھيں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان ميں دوسرا کرونا ٹيسٹ بھی منفی آگيا ہے اور وہ کل انگلينڈ روانہ ہونگے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف 2-1 سے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے

Facebook Comments