ھفتہ 08 اگست 2020

تارا ٹوٹنے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میکسیکو  : خاتون امریکی موسیقار نے اپنے کیمرے سے شہاب ثاقب ٹوٹنے کی ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر لاکھوں لوگوں نے پسندیگی کا اظہار کیا۔

امریکہ کی معروف موسیقار امبر کوفمین نے قدرتی حسین نظارے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہےکہ کسی موبائل فون میں اتنی واضح اور دیر تک تاروں کے ٹوٹنے کا عمل کیمرے میں محفوظ ہوا، اس حیرت انگیز ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

 

 

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے امبر کوفمین نے لکھا کہ یہ منظر میرے لیے انتہائی حیران کن اور خوشگوار تھا، مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہوئی۔

اس حوالے سے امریکن میٹیر سوسائٹی (اے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ دو شہاب ثاقب گرے جو ایک جنوبی ڈیلٹا ایکویریڈس کے مقام پر جبکہ دوسرا الفا کپرینیڈس جسے امبر کوفمین نے ریکارڈ کیا۔

اے ایم ایس نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مناظر بارش میں رات کے وقت بہتر طور پر دیکھے جاسکتے ہیں خصوصاً چاند کی تاریخوں میں جب وہ آدھے سے زیادہ روشن ہو (پہلی سہ ماہی سے آخری سہ ماہی) تک چاند کی روشنی متاثر ہوگی اوراس کا مشاہدہ کرنا مشکل ہوگا۔

 

 

اس وائرل ویڈیو پر بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا، ایک سائنسدان ڈاکٹر جیمس او ڈونوگو نے بتایا کہ اس طرح کے تیز رفتاری ہونے والے واقعے کو کسی کیمرے میں محفوظ کرلینا بہت مشکل تھا,  تاہم تاروں کا ٹوٹنا ایک قدرتی عمل ہے جو الثر دیکھنے میں آتا ہے۔