ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان میں کروناویکسین سے متعلق بڑی خبر

پاکستان میں کروناویکسین سے متعلق بڑی خبر

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے تجربات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور منصوبہ بندی بھی تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک معاہدے کے تحت پاکستان آکسفورڈ یونیوسٹی اور کمنگ یونیورسٹی چائنہ سے ویکسین حاصل کر کے مقامی سطح‌ پر ٹرائل کرے گا، پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین ٹیسٹ کی جائیں گے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یو ایچ ایس(یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ) اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں جلد معاہدہ طے ہونے جارہا ہے، کنمنگ یونیورسٹی چائنہ بھی معاہدے میں شامل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار لوگوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے، جن رضاکاروں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، اب تک 3 ہزار مرد اور خواتین نے رجسٹریشن کرا دی ہے۔

پروفیسر نے مزید کہا کہ 5سے 6 ہفتے میں ویکسین پاکستان میں پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ادویہ ساز کمپنیاں کروناویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا نام نمایاں ہے اور پاکستانی یونیوسٹی نے آکسفورڈ سے ہی معاہدے کرنے جارہی ہے۔

Facebook Comments