ھفتہ 08 اگست 2020

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی۔

تفصلات کے مطابق عیدالاضحی اوریوم آزادی کی خوشی میں قیدیوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا گیا، محکمہ داخلہ نے سزا یافتہ قیدیوں کے لیے رعایت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی سزاؤں میں90روز کمی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عیدقرباں پر جہاں تمام شہری خوشیاں منا رہے ہیں وہیں جیلوں میں قدیوں کے چہروں پر بھی خوشی لوٹ آئی، صوبائی حکومت نے سزاؤں میں کمی کرکے احسن اقدام اٹھایا۔

ملک کے مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ کی ملاقاتوں کا دورانہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔


دنیا بھر سے خاص خاص خبریں بین الاقوامی نیوز بلیٹن دوپہر 12 بجے ہفتہ 8 اگست 2020) جہانگیر ترین کی شوگر مل پنجاب حکومت سے ہاتھ کر گئی پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا