جمعہ 18 ستمبر 2020

99 سالہ بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر سے ملیے

99 سالہ بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر سے ملیے

عموماً دنیا بھر میں خواتین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر کم ہی ہوتی ہیں اور آج ہم آپ کو ایک ایسی حیرت انگیز بزرگ خاتون کے بارے میں بتائیں گے جنہیں دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ روبینہ آستی نے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ یو پی آئی

روبینہ آستی کو دنیا کی بزرگ ترین خاتون پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جہاز اڑانے کی تربیت دینے کے عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بزرگ پائلٹ کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز اڑانے کے تربیت دینا بے حد اچھا لگتا ہے۔

99 سالہ بزرگ خاتون پائلٹ نے گزشتہ دنوں نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی۔