جمعہ 29 مارچ 2024

زہریلے پتے پالک سمجھ کر کھانا خواتین کو مہنگا پڑگیا، اسپتال منتقل

زہریلے پتے پالک سمجھ کر کھانا خواتین کو مہنگا پڑگیا، اسپتال منتقل

پیرس : زہریلے پتے پالک سمجھ کر کھانے والی ایک ہی خاندان کی چار خواتین کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خواتین کا تعلق فرانسیسی خاندان سے ہے جنہوں نے داتورا نامی پودے کے پتے نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر کھائے تھے جس کے باعث ان کی حالت بگڑگئی۔

حالت بگڑنے پر متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں خواتین میں سنگین علامات دیکھنے میں آئیں، جس میں بخار، دماغ اور گردوں متاثر ہونا بھی شامل ہے۔

حکام نے خبردار کیا کہ داتورا فرانس میں اُگتے ہیں اور اس کا ہر حصہ زہریلا ہوتا ہے اور اس کے بہت سنگین اور اکثر جان لیوا اثرات ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں طویل عرصے تک طبی نگہداشت رہنے کی ضرورت ہوگی۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین نے داتورا کا پودا نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر اپنے گھر میں ہی اگائے تھے اور پھر اس سے ایک ڈش تیار کی تھی، مذکورہ حادثے کے بعد فرانسیسی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ داتورا کے پتوں کو ہرگز نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر استعمال نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ثقافتوں میں داتورا کے پتے جادو ٹونے کےلیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں اس پودے کو آلو کی فصل کیڑوں سے بچانے کےلیے بھی اگایا جاتا ہے۔

Facebook Comments