جمعہ 29 مارچ 2024

امریکی خلائی کمپنی کا پہلا مشن مکمل، خلا نورد واپس زمین پر پہنچ گئے

امریکی خلائی کمپنی کا پہلا مشن مکمل، خلا نورد واپس زمین پر پہنچ گئے

امریکی نجی خلائی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل کر کے دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔

امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز ’’ڈریگون کیپسول‘‘ کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا جو اب کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ڈریگون کیپسول خلیج میکسیکو میں اُترا اور مشن کنٹرول روم سے خلابازوں کو "گھر واپسی مبارک ہو" کا پیغام پہنچایا گیا۔

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک بھی ان لمحات کو دیکھنے کے لیے کنٹرول روم میں موجود رہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی خلا نوردوں کی زمین پرکامیاب واپسی قابل تحسین ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلا بازوں کی 45 سالوں میں زمین پر پہلی لینڈنگ دلچسپ ہے۔

 

Facebook Comments