منگل 16 اپریل 2024

ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آگئی

ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آگئی۔پولیس نے دشا سے جڑافولڈر ڈیلیٹ کردیا جس کا ازالہ کرنااب انتہائی مشکل ہوگیاہے۔

ممبئی پولیس نے دشا سالیان سے جڑی فائل کا فولڈرہی ڈیلیٹ کردیا۔یہاں تک کہ بہارپولیس کو دشا کا کمپیوٹراور لیپ ٹاپ بھی نہیں دیا جارہا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ اگر انہیں لیپ ٹاپ دے دیا جائے تو وہ فولڈ کو دوبارہ نکال سکتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے اس کیس میں جس طرح کا بیان بہار پولیس کے سامنے رکھا ہے وہ اب ممبئی پولیس کے کام کو شک کے دائرے میں لارہا ہے

ذرائع کے مطابق بہار پولیس کی ٹیم ہفتے کی شام مالنی پولیس تھانہ میں دشاسالیان کی خودکشی کے بارے میں کچھ اہم معلومات لینے پہنچی تھی۔ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے تحقیقاتی افسر سبھی معلومات زبانی طورپر شیئر کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے تحقیقاتی افسر کو کہیں سے ایک کال آئی جس کے بعد چیزیں بدل گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ انجانے میں دشا سے جڑی فائل کا فولڈر ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد بہار پولیس کو وہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ بھی نہیں دیا گیا۔

اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم سے جڑی معلومات ہاتھ لگی ہیں۔ اس کے مطابق اس پورے معاملے میں انویسٹی گیشن آفیسر نے جوابتدائی ثبوت حاصل کیا تھا اس کا ذکر رپورٹ میں نہیں کیا گیا۔

 اس کے ساتھ ہی سشانت سنگھ راجپوت کے گھر سے اس ویڈیوگرافر نے کیا ریکارڈ کیا تھا، اس کی بھی تفصیلات رپورٹ میں نہیں دی گئی ہیں۔

Facebook Comments