جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا؟ شعیب اختر

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا؟ شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ اس وقت پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، اور باﺅلنگ اٹیک بھی زبردست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ٹف ٹائم دے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا جس کیلئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔

پاکستانی شاہین انگلش شیروں کو قابو کرنے کیلئے 3 فاسٹ باﺅلرز جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان کی شکل میں باصلاحیت سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی عابد علی، وکٹ کیپر محمد رضوان فاسٹ باﺅلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔

Facebook Comments