جمعہ 29 مارچ 2024

ترک ڈرامے”ار طغرل “کے کردار ”ترگت الپ“جنگیز جوشقون نے شاہد آفریدی سے فرمائش کردی ۔

ترک ڈرامے”ار طغرل “کے کردار ”ترگت الپ“جنگیز جوشقون نے شاہد آفریدی سے فرمائش کردی ۔

ترک ڈرامے”ار طغرل “کے کردار ”ترگت الپ“جنگیز جوشقون نے شاہد آفریدی سے کرکٹ سکھانے کی فرمائش کردی ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں اوراستنبول میں پیدا ہوا ہوں، میں نےابھی تک شادی نہیں کی ہے، میں 10سال پہلے باسکٹ بال کاکھلاڑی تھا اور میں تین سال تک باسکٹ بال کا پروفیشنل پلیئر رہا،انجری کے باعث میں نے باسکٹ بال چھوڑ دی اور ماڈلنگ میں آ گیا۔

پروگرام میں شریک بوم بوم آفریدی سے گفتگو میں جنگیزجوشقون نے کہا کہ میں جب پاکستان آوں گا میں لالہ سے کرکٹ سیکھوں گا جب پاکستان آیا تو ضرور لالہ سے کر کٹ سیکھنا چاہوں گا جس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ جنگیز کو میں کرکٹ سکھاوں گا اور خود کلہاڑا چلانا سیکھوں گا۔جنگیز جوشقون نے بتایا کہ ارطغرل ڈرامے کے دوران کوہنی ٹوٹ گئی تھی، میں نے ارطغرل سیریز پوری دیکھی تاکہ اداکاری میں مزیدبہتری آئے، چوتھاسیزن بہت مشکل تھاجس میں مجھ پر تشدد کیاگیا۔

Facebook Comments