جمعہ 29 مارچ 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے کیسز

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4484 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 219 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 772984 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 121705 کیسز ہوچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے ہیں، جبکہ اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2226 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں243 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 111249 ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 7772 گھروں میں اور 9 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 449 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ اس وقت 365 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Facebook Comments