بدہ 24 اپریل 2024

قومی بچت سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

قومی بچت سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ردوبدل

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.96 سے بڑھا کر 10.32 فیصد کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 34 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.80 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.05 فیصد سے کم کرکے 6.87 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق آج سے ہوگا۔

Facebook Comments