بدہ 24 اپریل 2024

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ خوشخبری آ گئی

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ خوشخبری آ گئی

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 167 روپے 47 پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم آج اس میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد ہی بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم یہ تیزی کا سلسلہ مسلسل برقرار نہ رہ پایا اور چند ہی لمحوں کے بعد اس میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی ،انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ آج کی کم ترین سطح 39 ہزاقر 813 پر آ گیاہے لیکن ایک مرتبہ پھر اس میں بہتری آئی اور اس وقت 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 978 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments