منگل 23 اپریل 2024

 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ 

 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ 

 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ 
دھماکے کی ویڈیو ریکارڈ 

ویڈیو دیکھ کر آپ لرز کر رہ جائیں گے 

دھرتی نیوز (بیروت)
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ سینکڑوں عمارات جل کر راکھ اور بے شمار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

دھرتی نیوز کو موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تک دس لبنانی شہریوں کی دھماکے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم مزید خبریں آ رہی ہیں۔ 

بین الاقوامی خںر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق دھماکے سے بیروت شہر کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ 
اس دوران بیروت کےایک شہری کی جانب سے دھماکے کی لائیو ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے شہر کے بیرونی مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ تاہم ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ہی اتنے بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا ہے کہ پورا شہر لرز کر رہ گیا۔

دھرتی نیوز کے نمائندے کے مطابق ایسا خوفناک دھماکہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔ نہ ہی اس طرح کی ویڈیو ریکارڈ کی جا سکی ہیں۔ 

دھماکے کی ویڈیو آپ نیچے دی گئی ٹویٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

مزید اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔ 

 

Facebook Comments