ھفتہ 20 اپریل 2024

بیروت دھماکہ سوشل میڈیا کا موضوع، دنیا کی سب سے بڑی خبر بن گیا

بیروت دھماکہ سوشل میڈیا کا موضوع، دنیا کی سب سے بڑی خبر بن گیا

یروت میں خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دنیا بھر میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، آج (منگل ) کے دن اگر اسے دنیا کی سب سے بڑی خبر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر صارفین بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں کے حوالے سے ہی بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان میں یہ موضوع "ہاٹ ٹاپک" بنا ہوا ہے اور سوشل میڈٰیا صارفین اس پر اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔

پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ 20 ٹرینڈز میں سے 9 بیروت دھماکے سے متعلق ہیں ۔ اس وقت پاکستان میں Beirut, Lebanonl, بیروت، Israel, May Allah, Massive, لبنان، beruit, اور explosion کے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں

امریکہ میں بھی ٹاپ پر بیروت دھماکے کے حوالے سے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں اس بارے میں 7 ہیش ٹیگز ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل ہیں۔

لبنان کے پڑوسی ملک اسرائیل میں بیروت میں ہونے والے دھماکے سے متعلق 6 ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔ بعض حلقوں کی جانب سے اسرائیل کو اس دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے تاہم اسرائیل نے اس سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب میں ٹوئٹر پر 6، متحدہ عرب امارات میں 11، بھارت میں 5 ہیش ٹیگز بیروت دھماکے سے متعلق ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن برطانیہ میں 5، فرانس میں 7 اور روس میں 4 ہیش ٹیگز بیروت دھماکے سے متعلق ٹرینڈ کر رہے ہیں، سلامتی کونسل کے پانچویں مستقل رکن چین میں ٹوئٹر پر پابندی ہے اس لیے وہاں کے سوشل میڈیا ٹرینڈز کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Facebook Comments