جمعرات 18 اپریل 2024

بیروت میں خوفناک دھماکہ، فحش فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ نے ذمہ داری کس پر عائد کردی؟

بیروت میں خوفناک دھماکہ، فحش فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ نے ذمہ داری کس پر عائد کردی؟

فحش فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ نے بیروت دھماکے کی ذمہ داری ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیم حزب اللہ پر عائد کردی۔

بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد امریکہ میں مقیم لبنانی نژاد فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں ، وہ نہ صرف دھماکے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہیں بلکہ ایسی پوسٹس بھی شیئر کررہی ہیں جن میں مدد یا خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

دھما کے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں میا خلیفہ نے نے بیروت کو مخاطب کرکے کہا " بیروت، میرا دل ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے۔"

ایک ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ لبنان اس تکلیف کا مستحق نہیں ہے۔

دھماکے کو آتش بازی کے سامان میں لگنے والی آگ کا نتیجہ قرار دینے پر بھی میا خلیفہ نے خوب برہمی کا اظہار کیا اور کہا " آتش بازی؟ خدا کی نظروں میں زیادہ بے توقیر کون ہے ، میں یا حزب اللہ ؟ تم بہت ہی برے ہو، لبنان کے لوگ تم سے بہتر کے مستحق ہیں۔"

انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں تو میا خلیفہ نے حزب اللہ پر خوب غصہ نکالا اور الزام عائد کیا کہ وہ لبنان کی سرزمین پر دھماکہ خیز مواد چھپاتے ہیں اور پھر اسے آتش بازی کا نام دے دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شدید نوعیت کا خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 10 کلومیٹر دور تک کے علاقوں میں مکانات اور دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی جگہ سے قریبی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، شہر کی عمارتیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دھماکہ بیروت بندرگاہ کے قریب آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا ، پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد دوسرا بڑا دھماکہ ہوا، دھماکے کے باعث بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

لبنان کی پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ بیروت میں جو دھماکہ ہوا ہے وہ آتش بازی کی فیکٹری میں نہیں ہوا بلکہ یہ ایک انتہائی دھماکہ خیز مواد تھا جو کئی سالوں سے پڑا ہوا تھا۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ دھماکہ سوڈیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا ہے جو کہ کچھ سال پہلے ایک جہاز سے اتار کر بندرگاہ کے ویئر ہاؤس میں سٹور کیا گیا تھا۔ 

ایسی بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ دھماکے کی وجہ سے لبنانی وزیر اعظم کی اہلیہ، بیٹی اور سٹاف کے ارکان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments