جمعہ 26 اپریل 2024

عاصم اظہر کا مداحوں کو ٹک ٹاک چیلنج

عاصم اظہر کا مداحوں کو ٹک ٹاک چیلنج

پاکستان میوزک انڈسٹری نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اپنے نئے گانے کے بول پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے گانے ’سوہنیا‘ کے پسندیدہ بول گنگناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عاصم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے گانے کے بول ’مانگا مفلس کی دعاؤں کی طرح ہے تنجھ کو صنم‘ لکھے اور کہا کہ ’سوہنیا‘ ٹک ٹاک چیلنج پیش کررہا ہوں۔

گلوکار نے لکھا کہ ’گانے کے ان لیریکس پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں اور مجھ سے شیئر کریں، میں آپ سب کی ویڈیوز شیئر کروں گا۔‘

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں عاصم اظہر نے بتایا یہ ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والے عاصم کے گانے ’سوہنیا‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی تھی۔

گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سوہنیا‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2 دن میں یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے تھے۔

عاصم اظہر کے گانے’سوہنیا‘ کو کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔

 

Facebook Comments