منگل 19 مارچ 2024

دنیا میں کورونا کیسز کی کل تعداد

دنیا میں کورونا کیسز کی کل تعداد

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 529 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 4 ہزار 686 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 80 ہزار 922 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 369 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 36 ہزار 921 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار 318 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 18 ہزار 770 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 22 لاکھ 75 ہزار 553 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 407 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 82 ہزار 899 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 96 ہزار 96 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 8 ہزار 76 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 39 ہزار 856 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 10 ہزار 681 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 490 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 66 ہزار 627 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 884 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 21 ہزار 318 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 48 ہزار 869 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 49 ہزار 961 ہو گئے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 7 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 39 ہزار 890 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 745 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 62 ہزار 962 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 498 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 49 ہزار 894 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 315 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 979 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 617 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 14 ہزار 786 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 299 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 293 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 984 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 456 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 491 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 14 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 836 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 872 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments