سام سنگ کے ”نوٹ 20“ اور ”نوٹ 20 الٹرا“ متعارف، دونوں کے ہارڈوئیر میں کیا فرق ہے اور فیچرز کیسے ہیں؟ سب کچھ سامنے آ گیا
زمانہ بدل رہا ہے، سماجی میل جول میں کمی اور گھر بیٹھ کر کام کرنے سے چیزیں مزید مشکل ہو گئی ہیں لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو رکھنے والے لوگ ہر طرح کی صورتحال سے مواقع تلاش کرتے ہیں، کیونکہ چیلنج کو قبول نہ کرنے کی روش کسی کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیتی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے سے قاصر رہتا ہے۔
ہر طرح کے چیلنج کو قبول کرنے والے لوگ کام بھی زیادہ کرتے ہیں اور تفریح بھی زیادہ چاہتے ہیں اور وہ اپنی ڈیوائسزسے بھی ہمہ وقت مزید کی توقع رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ محض سمارٹ فون کے متلاشی نہیں ہوتے بلکہ انہیں ایک پاور ہاﺅس درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی زندگی میں آگے بڑھنے اور مختلف امور کو حتی الامکان حتمی نتیجے تک پہنچانے کی جستجو رکھتے ہیں تو گلیکسی نوٹ سیریز آپ کیلئے بہترین چوائس ہے۔
گلیکسی نوٹ 20 میں 120HZ کا ٹائم لیس ڈسپلے ڈسپلے لگایا گیا ہے جو آپ کے ویڈیوز دیکھنے، گیمز کھیلنے اور دیگر طرح کے کام سرانجام دینے کے تجربے کو نئی جہت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سام کے نئے سمارٹ فون گلیکسی ”نوٹ 20“ میں 6.7 انچ کا فلیٹ سپر ایمولڈ انفنٹی او ڈسپلے نصب کیا گیا ہے جس کی ریزولوشن 1080*2400 ہے جبکہ نوٹ 20الٹرا میں ’ایج ڈسپلے‘ (Edge display)لگایا گیا ہے جس کا سائز 6.9 انچ اور ریزولوشن 1440*3088 ہے۔
سام سنگ کے مطابق دونوں سمارٹ فونز میں 8 جی بی ریم سے لیس ہوں گے جبکہ 256 جی بی میموری فراہم کی جائے گی تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ”نوٹ 20“ میں میموری کارڈ کی کوئی آپشن موجود نہیں البتہ ”نوٹ 20 الٹرا“ کے صارفین میموری کارڈ کے ذریعے 1 ٹی بی تک سٹوریج میں اضافہ کر سکتے ہیں، البتہ دونوں سمارٹ فونز سام سنگ کے پراسیسر زائنوس 990 سے لیس ہیں جس کی پراسیسنگ سپیڈ 2.73 گیگا ہرٹز ہے جبکہ دونوں میں گیم بوسٹر فیچر بھی شامل ہیں جو گیمنگ کے دلدادہ افراد کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
نوٹ سیریز پریمیم مسٹک کلرز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ان میں نوٹ 20الٹرا مسٹک برونز(Mystic Bronze)، وائٹ اینڈ بلیک اور نوٹ 20 مسٹک برونز، گرے (Gray) اور گرین رنگوں میں دیا گیا ہے۔ ”نوٹ 20“ ڈوئل سم کیساتھ ساتھ ”ای سیم“ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جبکہ ”نوٹ 20 الٹرا“ ہائبریڈ سم کیساتھ ساتھ ”ای سم“ کو سپورٹ کرے گا۔
گلیکسی ”نوٹ 20“ اور ”نوٹ 20 الٹرا“ کے کیمرے بھی انتہائی شاندار ہیں جو کہ ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے افراد کیلئے خوشی کی بات ہے۔ ”نوٹ 20“ میں 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ نصب کیا گیا ہے جس کا اپرچر سائز 1.8 ہے جبکہ 12 میگا پکسل کا ہی الٹروائیڈ کیمرہ بھی نصب ہے لیکن اس کا اپرچر سائز 2.2 ہے، اسی طرح 64 میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے جس کا اپرچر سائز 2.0 ہے جبکہ 10 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی 2.2 اپرچر سائز کا حامل ہے جس سے بہترین سیلفی بننا یقینی ہے۔
گلیکسی ”نوٹ 20 الٹرا“ میں مرکزی کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے جس کا اپرچر سائز 1.8 ہے جبکہ 12 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ 2.2 اپرچر سائز کیساتھ اور 12 میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ 3.0 اپرچر سائز کیساتھ نصب کیا گیا ہے، اس کا فرنٹ کیمرہ بھی 10 میگاپکسل کا ہے جس کا اپرچر سائز 2.2 ہے۔
گلیکسی نوٹ 20میں ’پرو ویڈیو موڈ ‘ (Pro video mode)دیا گیا ہے جو اضافی شوٹنگ آپشنز کو سپورٹ کرتا ہے، جن میں 8K ریزولوشن کیساتھ ویڈیو ریکارڈنگ اور فریم ریٹ سیٹنگز (24/30/60/120fps in FHD and UHD) شامل ہیں۔ ان فیچرز کی بدولت یہ ڈیوائس آپ کو ویڈیو شوٹنگ پر مکمل کنٹرول مہیا کرتی ہے تاکہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کر سکیں۔
اس ڈیوائس میں آپ ٹی وی کو سیکنڈ سکرین کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیک وقت دو چیزیں بھی چلا سکتے ہیں اور ان دونوں پر آپ کا مکمل کنٹرول ہو گا۔ سیکنڈ سکرین کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک ہی سکرین کے دو حصے کر دیئے جائیں اور ان پر دو چیزیں چلا دی جائیں۔ سام سنگ ڈیکس (DeX)کو سمارٹ ٹی وی پر استعمال کرتے ہوئے آپ ڈیوائس کے ذریعے بیک وقت دو امور سرانجام دے سکتے ہیں اور کسی ایک کام میں بھی خلل نہیں آئے گا۔ آپ بڑی سکرین پر کوئی ویڈیو دیکھیں اور دوسری سکرین پر کینوس کو استعمال کرتے ہوئے آپ شاپنگ کے لیے چیزوں کی تلاش کریں یا کوئی اور کام کریں۔
گلیکسی نوٹ نے بیک وقت ’ورک‘ اور ’پلے‘ کے خواب کو حقیقت بنا دیا ہے۔ 2020ءنئے چیلنجز کے ساتھ آیا ہے اور گلیکسی نوٹ 20سیریز کے ماڈل ان چیلنجز پر پورا اترنے کے لیے آ چکے ہیں، یہ کامیابی کی راہ پر آپ کو اپنے کام پر مکمل اختیار دیں گے۔ یہ زمانے کے نئے معیارات پر پورا اترنے کے لیے بنایا گیا نیا فون ہے۔ یہ گلیکسی نوٹ ہے۔
گلیکسی نوٹ 20میں جو پین مہیا کیا گیا ہے وہ اصلی پین سے بھی بڑھ کر ہے جس سے آپ انتہائی شاندار طریقے سے تحریر لکھ سکتے ہیں۔ یہ پین کے ذریعے آپ کو نوٹس لکھنے اور پین کی مختلف ٹپس کو استعمال کرتے ہوئے ڈرائینگ کرنے کا ایسا تجربہ حاصل ہو گا کہ آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اس پین کو ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
گلیکسی نوٹ 20میں ’آل ڈے انٹیلیجنٹ بیٹری‘ مہیا کی گئی ہے جس کے باعث آپ بیٹری ختم ہونے کی پریشانی کے بغیر دن بھر فون استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے جس کی بدولت آپ چند منٹ فوج ری چارج کرکے گھنٹوں استعمال کر سکتے ہیں۔نوٹ 20الٹرا میں 4500ایم اے ایچ(mAh) اور نوٹ 20میں 4300ایم اے ایچ طاقت کی حامل بیٹری لگائی گئی ہے۔
گلیکسی نوٹ ایک کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہو گا جیسے کمپیوٹر آپ کے ہاتھوں میں آ گیا ہو۔ اس سمارٹ فون کے ذریعے آپ کہیں بھی بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔ ایس پین اور سام سنگ نوٹس کی بدولت آپ چند ٹیپس کے ذریعے ڈاکیومنٹس تیار کر سکتے ہیں۔ ان کی تیاری میں آپ کو ’آٹو سٹریٹن سپورٹ‘ (Auto straighten support)، انہیں ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے، آڈیو بک مارک، پی ڈی ایف پر امپورٹنگ اور ڈاکیومنٹنگ اور مائیکروسافٹ ورڈ اور پاور پوائنٹ پر نوٹس کو ایکسپورٹ کرنے جیسی حیران کن سہولیات میسر ہوں گی۔ اب آپ کا سام سنگ نوٹ خودکار طریقے سے آپ کے نوٹس کو سام سنگ نوٹس ایپ کے ذریعے موبائل، ٹیبلٹ اور پی سی میں محفوظ اور ’سِنک‘ (Sync)بھی کر دے گا جس سے آپ نوٹس کو مختلف ڈیوائسز میں کاپی کرنے کے جھنجھٹ سے آزاد ہو جائیں گے۔
گلیکسی نوٹ 20سیریز کو گیمنگ کے حوالے سے ایسا طاقتور بنایا گیا ہے کہ سام سنگ نے اس سے پہلے کوئی ڈیوائس اس طرح ڈیزائن نہیں کی۔ڈیوائس کے گیم بوسٹر میں مصنوعی ذہانت کے حامل فیچرز شامل کیے گئے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ معیاری ’این پی یو‘ (NPU)نصب کیا گیا ہے جو مانیٹر کرے گا کہ آپ کے فون پر گیمز کیسے چلتی ہیں اور خودکار طریقے سے فون کی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرے گا جس سے آپ کو گیمنگ کا انتہائی منفرد تجربہ حاصل ہو گا۔
گلیکسی نوٹ 20الٹرا میں 240ایچ زیڈ کا ٹچ لیٹنسی بھی دیا گیا ہے اور بلیوٹوتھ آڈیو ریسپانس کا فیچر بھی اس سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ڈیوائس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے گلیکسی نوٹ 20میں دنیا کا سب سے سلم(Slim) ’ویپرچیمبر کولنگ سسٹم‘ لگایا گیا ہے۔
Facebook Comments