جمعرات 25 اپریل 2024

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی، باورچی کے بعد پی اے کے سنسنی خیز انکشافات،

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی، باورچی کے بعد پی اے کے سنسنی خیز انکشافات،

 14 جون کو خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے سابق پی اے نے اداکار کی خود کشی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

سشانت کے سابق پی اے انکت اچاریہ نے انکشاف کیا ہے کہ ریاچکرورتی کے زندگی میں آنے سے پہلے سشانت بالکل ٹھیک تھے لیکنن ریا کے سشانت کی زندگی میں آنے کے بعد سب بدل گیا، اداکارہ جادو ٹونہ کرتی ہیں۔

انکت اچاریہ نے بتایا کہ اداکارہ ریا چکروتی پوجا کیلئے لیموں استعمال کرتی تھیں ، چونکہ وہ بنگال سے ہیں اس لیے جانتے ہیں کہ لیموں کس قسم کے جادو ٹونے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، سٹاف نے بھی اس حوالے سے کئی بار شکایات کیں اور کہا کہ سشانت کا گھر آسیب زدہ ہے۔

انکت اچاریہ نے کہا کہ 2019 میں سشانت کے اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپے تھے لیکن ریا نے زیادہ تر پیسے پارٹٰی اور شاپنگ میں خرچ کردیے ۔ ریا کے زندگی میں آنے کے بعد بہت کچھ بدل گیا تھا، یورو ٹرپ کے بعد سشانت کے چہرے پر چھائیں اور ڈپریشن کے اثرات صاف نظر آنے لگے تھے۔

Facebook Comments