ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونا میں کمی ، ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا

کورونا میں کمی ، ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا

لاہور : محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے علاوہ دوسری بیماریوں کو مکمل نظر انداز کردیا، جس کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے دوسری بیماریوں کو مکمل نظر انداز کردیا۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور کہا لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد،فیصل آباد ،ملتان میں ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹس بن رہے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کیسز چھپانے کا بھی انکشاف سامنے آیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسزرپورٹ ہو رہے تاہم اصل تعداد رپورٹ نہیں کی جارہی۔

ایڈوائزری گروپ کے مطابق ، صوبے کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا ملا ہے ، ہوا میں نمی، بارشوں سے ڈینگی لاروا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے نجی اسپتالوں میں عملےکی ٹریننگ پر بھی کام نہیں کیا۔

Facebook Comments