منگل 16 اپریل 2024

بھارت طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد

بھارت طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد

بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کے کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس جانے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook Comments