جمعہ 19 اپریل 2024

پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

شہر قائد میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہرکے مختلف نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے ،اس صورتحال میں پاک فوج نے کراچی میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں ،ڈی واٹرنگ پمپ اور ضروری حفاظتی سامان سے امدادی سرگرمیا ں جاری ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے ،پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ سیلاب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں ۔

Facebook Comments