جمعہ 19 اپریل 2024

سناروں کو نقلی سونا دکھا کر اصل لے کر فرار ہونیوالی حسینہ بالآخر پکڑی گئی

سناروں کو نقلی سونا دکھا کر اصل لے کر فرار ہونیوالی حسینہ بالآخر پکڑی گئی

سیالکوٹ شہر اقبال کے مختلف سناروں کو چونا لگانے کے بعد کینٹ پولیس نے حسینہ 420 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ لاہور کی حمیرا نامی حسینہ 420 کی سیالکوٹ میں نوسر بازیاں سامنے آئی ہیں۔ شہر کے پوش علاقہ کینٹ میں نقلی زیورات سنار کو دکھا کر اصلی زیورات کی چوری کرکے بھاگنے والی حسینہ گرفتار 420گرفتار کر لی گئی ہے۔

نوسر باز حسینہ حمیرا کا تعلق لاہور کے علاقہ دھرم پورہ سے ہے، نوسر باز خاتون نے 4 دوکانداروں کو نقلی سونا دکھا کر اصلی سونا چوری کر لیا، چوری ہونے والے سونے کا وزن 5.5تولے بتایا جارہا ہے اور مالییت ساڑھے تین سے پانچ لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ملزمہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

Facebook Comments