جمعرات 25 اپریل 2024

بیٹے نے کورونا وائرس لگنے پر 90 سالہ بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا

بیٹے نے کورونا وائرس لگنے پر 90 سالہ بوڑھی ماں کو جنگل میں پھینک دیا

بھارت ریاست مہاراشتڑا کے شہر اورنگ آباد میں ایک بیٹے نے اپنی 90 سال کی بوڑھی ماں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں لوگوں کو ایک بوڑھی خاتون پڑی ملی ۔ 90 سال کی بوڑھی خاتون کو ایک چادر میں جنگل کے درمیان چھوڑ دیا گیا تھا ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمررسیدہ خاتون کورونا پازیٹیو تھی ، جس کی وجہ سے گھر والے ان کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے بعد میں اہل خانہ نے رات کے اندھیرے میں بوڑھی خاتون کو اورنگ آباد کے کچی گھاٹی علاقہ کے جنگل میں پھینک دیا اور گھر آگئے ۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق معمر خاتون ایک گھنٹے تک جنگل میں تڑپتی رہیں لیکن اب انہیں خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Facebook Comments