جمعرات 28 مارچ 2024

حب ڈیم پانی کی سطح کتنے فٹ پر آگئی

حب ڈیم پانی کی سطح کتنے فٹ پر آگئی

سندھ بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے کراچی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح 8 فٹ بلند ہوگئی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق بارشیں شروع ہونے سے پہلے حب ڈیم میں پانی کی سطح 312 فٹ پر تھی، چند روز کی حالیہ بارشوں سے اب حب ڈیم میں سطح آب 320 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی بارشوں سے حب ڈیم میں جمع پانی کراچی کو ایک سال تک سپلائی کیا جاسکتا تھا۔

چند روز کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اب تک آٹھ فٹ سے زائد پانی آچکا ہے اور پانی کا یہ ذخیرہ کراچی کے لیے سال 2022ء تک کے لیے کافی ہے۔

Facebook Comments