جمعرات 28 مارچ 2024

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت

وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 62 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق وہاڑی کےگاؤں میں میجرطفیل شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادررکھنےکی تقریب ہوئی۔تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے میجرطفیل محمد شہیدکی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔

 آئی ایس پی آر نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکی بہادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود میجرطفیل نے مشن مکمل کیا اورشہید ہوئے اور بہادری اورعزم کی عمدہ مثال قائم کی۔

Facebook Comments