منگل 23 اپریل 2024

پاک سوزوکی نے پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاک سوزوکی نے پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے 10 اگست سے راوی اور بولان پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

اس اضافے کے بعد بولان وی ایکس آئی ایم کی قیمت 11 لاکھ 34 ہزار، بولان کارگو کی 10 لاکھ 75 ہزار اور راوی ایس ٹی ڈی آئی ایم کی قیمت 10 لاکھ 34 ہزار ہوگئی

کمپنی کی جانب سے ڈیلر کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

انڈس موٹرز کی آمدن کم ہوگئی: انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 20 میں ٹیکس کے بعد 5 ارب 8 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے 63 فیصد کم ہے۔کمپنی کے مطابق مالی سال 20 میں گاڑیوں کی خریداری ایک کھرب 58 ارب روپے سے 46 فیصد کمی کے بعد 84 ارب روپے تک رہ گئی کیوں کہ مالی سال 19 میں ٹویوٹا سی کے ڈی، سی بی یو کے 66 ہزار 211 یونٹس فروخت کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ برد یہ تعداد 28 ہزار 837 تھی۔

اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے فی حصص 7 روپے منافع دینے کا اعلان کیا تھا یعنی اس سال ایک گاڑی پر سالانہ 30 روپے کی ادائیگی کی گئی۔

ادھر مری پیٹرولیم نے فہیم حیدر کو نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا۔

فہیم حیدر نے لیفٹیننٹ (ر) اشفاق ندیم کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا جو ساڑھے 35 سال تک کمپنی کی سربراہی کرنے کے بعد 30 جولائی کو ریٹائر ہوگئے تھے جو 12 اگست سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

دوسری جانب نیشنل بینک آف پاکستان نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس میگزین کا کارپوریٹ کلائینٹ انیشی ایٹو اور کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ 2020 میں پاکستان کے لیے انیشی ایٹو ڈیل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

Facebook Comments