جمعہ 26 اپریل 2024

مصر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی

مصر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق محمد حسین دہرگ نےکہاہے کہ اُن کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کومزیدفروغ دینےکاخواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کےدرمیان متعدد شعبوں میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔

 اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے سفیر محمد حسین دہرگ نے کہا کہ وہ مصر اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کیلئے پرعزم ہیں اوراس مقصد کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کو تیار ہیں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کے لئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھا کر پاکستان افریقی ممالک بشمول لیبیا، مراکش، سوڈان اور الجیریا کی مارکیٹوں تک بہتر رسائی حاصل کرسکتا ہے، پاکستان اور مصر کو براہ راست برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہئے جو دونوں کیلئے زیادہ فائدہ مند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک مصر بزنس کونسل کے لئے کافی عرصہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن اس پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی لہذا دونوں ممالک بامقصد نتائج کے حصول کیلئے ٹھوس کوششیں کریں۔

Facebook Comments