بدہ 24 اپریل 2024

وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر برائے  منصوبہ بندی وترقی  اسدعمرنے کہاہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت میں ایک کوارٹر میں 20فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکہ کی 32فیصد لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت زیادہ مشکلات سے بچ گئی،   حکومت کی بہتر حکمت عملی سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر سے کم ہو کر اب 3ارب ڈالر تک آ گیا ہے ،حکومت تمام شعبوں کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے جس وجہ سے اب پاکستان کی معیشت تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہو گی جبکہ اگلا سال ترقی کا سال کے طور پر منایا جائے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت میں ایک کوارٹر میں 20فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکہ کی 32فیصد لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت زیادہ مشکلات سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر سے کم ہو کر اب 3ارب ڈالر تک آ گیا ہے،حکومت تمام شعبوں کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے جس وجہ سے اب پاکستان کی معیشت تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہو گی جبکہ اگلا سال ترقی کا سال کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو کروناوائرس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ان کیلئے اچھے دن آنے والے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کی تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام زیر غور ہے۔

Facebook Comments