جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں بڑٰی کمی

پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں بڑٰی کمی

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق 7 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے جس کے بعد اُن کی مجموعی مالیت 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے۔ اس کمی کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 12 ارب 46 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالرز کے زر مبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

Facebook Comments