ھفتہ 20 اپریل 2024

ملک میں مہنگائی کی شرح جانیے

ملک میں مہنگائی کی شرح جانیے

کراچی: قومی ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ملک میں مہنگائی کی شرح 7.01فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.22فیصد کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 1ہفتے میں 13اشائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 23 میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں پیاز، ڈبل روٹی، چینی، چاول، لہسن ، دودھ اور دہی مہنگے ہوئے۔ جبکہ ایک ہفتے میں مرغی، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ اور آلو سستا ہو اہے۔

 دوسری جانب اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی 2020 میں 2 ارب 76 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، جولائی 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں ساڑھے 36 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کسی ایک مہینے میں پاکستان میں آنے والی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔

ترسیلات زر جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہے۔

Facebook Comments