جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان نے اس سال کتنے آم باہر فروخت کیے

پاکستان نے اس سال کتنے آم باہر فروخت کیے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان نے ٹارگٹ سے زیادہ آم برآمد کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 80 ہزار ٹن آموں کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم پاکستان نے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم برآمد کیے ہیں۔ 72 ملین ڈالر کی برآمدات ہوچکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ہم 150 ملین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے آم کے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس اہم ترین پاکستانی پراڈکٹ کی برآمد کے حوالے سے طویل المدتی پالیسی بنائی جائے گی۔

Facebook Comments