جمعہ 19 اپریل 2024

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

ٹوکیو / بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 36 پوائنٹس گر گیا۔

ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 523 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 42 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 51 ڈالر 65 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں : کورونا وبا کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

رواں ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

Facebook Comments