جمعرات 28 مارچ 2024

‘نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے’

‘نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے’

لاہور: وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے، حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت وتجارت پنجاب سے ای بلڈپاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں سرمایہ کاری کی صورت حال سمیت دیگر مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ موثر اور ٹھوس اقدامات کے ذریعےکاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر کے لیے تاریخ ساز پیکج دیا ہے، جس سے سیکٹر نے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹر کے فروغ سے 40چھوٹی صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی۔

مزید پڑھیں : پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

 وزیرصنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کے حوالے سے ای بلڈ پاکستان کی تجاویز اچھی ہیں، صوبے میں سرمایہ کاروی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments