بدہ 17 اپریل 2024

یوکرین سے پہلا بحری جہاز 60 ہزار 800 ٹن گندم لے کر پاکستان پہنچ گیا

یوکرین سے پہلا بحری جہاز 60 ہزار 800 ٹن گندم لے کر پاکستان پہنچ گیا

کراچی (دھرتی نیوز) یوکرائن سے پہلا بحری جہاز 60 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم لے کر پاکستان پہنچ گیا، بدھ کی دوپہر کو پہنچنے والے بحری جہاز کو  کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔

ملک میں گندم کی قلت ختم کرنے کے لیے بیرون ملک سے مجموعی طور پر گندم کے 9 بحری جہاز بک کیے گئے ہیں جن میں سے پہلا جہاز 60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یوکرائن سے آنے والے جہاز میں موجود گندم کی وزارت فوڈ سکیورٹی کے سینئر آفیشلز پر مشتمل ٹیم نے انسپکشن کی اور اس کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

4 انگوٹھوں کی مدد سے ویڈیو گیمز جیتنے والا بچہ

چئیرمین اجناس ایسوسی ایشن پاکستان مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے، درآمدی گندم کی آمد سے ملک میں اجناس اور گندم کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور قیمت کم ہو جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں رواں سال تقریباً ایک سے ڈیڑھ ملین میٹرک ٹن گندم کی کمی ہے، گندم کی درآمد کے 6 لاکھ ٹن کے معاہدے طے پا چکے ہیں، اور اجناس کے درآمد کنندگان نے گندم کے نو جہاز بک کروائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہگندم کا دوسرا جہاز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی پہنچ جائے گا۔

Facebook Comments