جمعہ 29 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے

لاہور (دھرتی نیوز )کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آنے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکر 165 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سستا ہوگیا

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 110 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 41 ہزار 233 پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری کا سفر مسلسل جاری نہ رہ سکا اور اس میں معمولی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد 100 انڈیکس اس وقت 63 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 174 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Facebook Comments