جمعرات 28 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
سٹاک مارکیٹ سے صبح سویرے خوشخبری

کراچی (دھرتی نیوز )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح 165 روپے 45 پیسے پر آ گیاہے جبکہ دوسری جانب آض سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور صبح سویرے ہی 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح 165 روپے 45 پیسے پر آ گیاہے ، ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح سے اب تک چھ فیصد سستا ہو چکاہے ۔ جمعرات سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 2.98 پیسے کمی ہوئی ہے ۔

چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 377 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں ایک دم سے تیزی دیکھنے میں آئی اور اس وقت 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 41 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments