جمعرات 25 اپریل 2024

ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا

ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا
سونا مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 515 روپے اضافے سے 99 ہزار 366 روپے ہے

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 938 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook Comments