جمعہ 26 اپریل 2024

سرفراز ہمارا سیکنڈ وکٹ کیپر ہے،مصباح الحق نے سابق کپتان کو خوشخبری سنا دی

سرفراز ہمارا سیکنڈ وکٹ کیپر ہے،مصباح الحق نے سابق کپتان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایک میچ کھلا کر سرفراز کا کیرئیر ختم کرنے کا اشارہ نہیں دیا، سرفراز ہمارے پلانزکا حصہ ہے اور اس وقت ہمارا سیکنڈ وکٹ کیپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کی کارکردگی ماضی میں اچھی رہی ہے اور آگے بھی رہے گی، ہم نے محمد رضوان کو موقع دیا اور اس نے مسلسل اچھا کھیلا ہے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، میں نے دونوں شعبوں میں رہتے ہوئے ٹیم بنانے کی کوشش کی، انگلینڈ کیخلاف سیریز میں نتائج ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہیں لیکن میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں اور آگے مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ کا دورہ بڑا اہم تھا اور وہاں زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اسی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں توجہ نہیں دے سکا ،تاہم اب ندیم خان کے ساتھ بیٹھوں گا اور معاملات دیکھوں گا۔

Facebook Comments