جمعہ 18 ستمبر 2020

ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا

A gold towel became cheaper by Rs. 600
سونے کی قیمت ایک بار پھر سے تبدیلی،بڑی خوشخبری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 98 ہزار 594 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1927 ڈالر فی اونس ہے۔