بدہ 24 اپریل 2024

ٹرمپ کی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ٹرمپ کی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کروانے میں کردار ادا کرنے پر امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔

2018 میں امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بار ناروے پارلیمنٹ کے ایک رکن نے نامزد کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ” ان کا میرٹ ہے، میرے خیال میں دیگر امن کے نوبل انعام حاصل کرنےوالوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں امن کے قیام کیلئے ذیادہ کوششیں کی ہیں”۔

یہ نامزدگی اسی دن ہوئی جس دن ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا تھا “ٹرمپ از اے ریپسٹ” یعنی ٹرمپ ایک زانی ہے، ان کی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین کو جوک آف دی ایئر مل گیا، انہوں نے اس پیش رفت پر سارا دن خوب انجوائے کیا ۔