جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہد آفریدی کو اہم ترین ذمہ داری ملنے کا امکان ، بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہد آفریدی کو اہم ترین ذمہ داری ملنے کا امکان ، بڑی خوشخبری آ گئی
شاہد آفریدی کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (دھرتی نیوز  )پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ سے کچھ زیادہ اچھے نتائج حاصل نہیں ہو سکے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی مثالی نہیں رہی تاہم اب میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ میں بڑی اینٹری کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ بوم بوم آفریدی اور اہم حکومتی شخصیات کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہو چکاہے اور چیزیں طے پانے کے بعد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ترین ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے ۔

سرفراز ہمارا سیکنڈ وکٹ کیپر ہے،مصباح الحق نے سابق کپتان کو خوشخبری سنا دی

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی نے کورونا وائرس کے باعث روزگار اور دو وقت کی روٹی سے محروم ہو جانے والے متعدد گھرانوں کی اپنی فاﺅنڈیشن کے ذریعے بھر پور مدد کی اور وہ اکثر ایسی مشکلات میں سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں ۔

شاہد آفریدی گاہے بگاہے اپنی روزمرہ کی زندگی اور معمولات کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں

شاہد آفرید ی کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحدوں سے پار بھی بے پناہ مداح موجود ہیں ۔

Facebook Comments