جمعہ 19 اپریل 2024

سائنسدانوں کا 5000 سال تک چارج رہنے والی بیٹری تیار کرنیکا دعویٰ

سائنسدانوں کا 5000 سال تک چارج رہنے والی بیٹری تیار کرنیکا دعویٰ
اس بیٹری کے تمام تر ٹیسٹ مکمل ہوجانے کے بعد اس سال کے آخر تک اس کی کمرشل بنیادوں پر پروڈکشن شروع ہوجائے گی

توانائی کے متبادل ذرائع اور پیداوار کو سٹور کرنے کی کھوج میں سائنسدان مگن رہتے ہیں، ایسی ہی ایک کھوج کے دوران سائنسدان ایک ایسی بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ایک با رچارج ہونے کے بعد 5 ہزار سال تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ ڈائمنڈ بیٹری کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے اٹامک ویسٹ سے تیار کی ہے، اور اس کی تیاری میں ہیرے جیسے سخت ترین دھات کا استعمال کیا گیا ہے، اس بیٹری کو جوہری ری ایکٹروں کے تابکار مادے سے طاقت ملتی ہے، ہیرے جیسے دھات کے استعمال کی وجہ سے اس بیٹری میں سے انسانی جسم سے بھی کم تابکاری کا اخراج ہوتا ہے۔

عمومی طور پر سولر پاور ایک بیٹری کو 15 سے 20 فیصد چارج کرتا ہے مگر اس بیٹری کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ یہ سولر پاور پر 40 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے، سائنسدان ابھی اس پر مزید دماغ لگارہے ہیں تاکہ اسے سولر پر ہی 90 فیصد تک چارج کیا جاسکے۔

اس بیٹری کو تیار کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق اس کے دو کامیاب لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ڈائمنڈ بیٹری آٹو میٹک طریقے سے اپنے آپ چارج ہوسکتی ہے، اور اس کے وولٹیج بھی عام بیٹریوں کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔

اس بیٹری کے تمام تر ٹیسٹ مکمل ہوجانے کے بعد اس سال کے آخر تک اس کی کمرشل بنیادوں پر پروڈکشن شروع ہوجائے گی، متعدد کمپنیوں نے اس بیٹری کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اس کو خرید لیا ہے۔

Facebook Comments