ھفتہ 19 ستمبر 2020

میں اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں، عائشہ عمر

what if a woman needs to go out at night for an emergency - Ayesha Umar | Dharti News
میں اپنے ملک میں غیر محفوظ ہوں، عائشہ عمر کا موٹروے زیادتی کیس پر ردعمل۔

لاہور میں موٹروے پر بچوں کے سامنے اس کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی جانب سے مذمتی بیانات سامنے آرہے ہیں، سیاست دانوں، اداکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔

ایسے میں مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں رات کے 1 بجے اکیلے سڑک پر چل سکتی ہوں اور میں خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھوں گی لیکن میں اپنے ہی ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی ، یہاں تک کہ میں ایک کار میں ہی کیوں نا ہوں۔


عائشہ عمر نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اگر عورت کو رات میں کسی ایمرجنسی صورتحال میں اکیلے گھر سے باہر نکلنا پڑے؟ اسے خود یا اس کے گھر میں کسی کو فرسٹ ایڈ چاہیے ہو؟ تو ایک عورت کیا کرے؟۔