جمعہ 19 اپریل 2024

صحت مند دل کیلئے کون سی 6 سبزیاں کھائیں؟

صحت مند دل کیلئے کون سی 6 سبزیاں کھائیں؟

آپ نے یہ کئی بار سُنا ہوگا کہ آپ کو اپنی روزانہ کی خوراک میں سبزیاں شامل کرنی چاہئیں کیونکہ سبزیوں میں قدرتی طور پر وہ تمام ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت مند زندگی کے لیے بہت اہم ہیں۔

سبزیاں ہمیں مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہیں اور یہ جس طرح ہمارے بڑھتے وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تو بالکل اُسی طرح ہمارے جسم کے سب سے اہم اعضاء دل کی مجموعی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہیں، سبزیاں آپ کو خطرے کے مختلف عوامل پر قابو پا کر دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

یہاں کچھ سبزیاں ہیں جو آپ اپنے دل کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، یہ آپ کو صحت کے دیگر حیرت انگیز فوائد بھی دیں گی۔

صحت مند دل کے لیے چند سبزیاں:

پالک:

پالک صحت مند پتوں والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔ یہ میگنیشیم حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو دل کی صحت کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔ پالک وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، آپ پالک کو مختلف طریقوں سے تیار کرکے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

گاجر:

گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو قدرتی طور پر وٹامن اے سے بھری ہوئی ہوتی ہے، یہ آنکھوں کی صحت کو بڑھانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ گاجر بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتی ہے، مطالعات کے مطابق، بیٹا کیروٹین کی زیادہ سے زیادہ سطح دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

بروکولی:

بروکولی آپ کی صحت کے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ہے۔ تحقیقات کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ اُبلی ہوئے بروکولی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور ناقص کولیسٹرول کی سطح دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھا سکتی ہے لہٰذا اگر آپ خود کو امراضِ قلب سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں بروکولی شامل کریں تاکہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح برقرار رہے۔

کیا آپ اروی کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پیاز:

پیاز کو عام طور پر ہر پکوان میں ہی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں کےلیے دو خطرناک عوامل یعنی ناقص کولیسٹرول کی سطح اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ اِس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاد کے طور پر کچّی پیاز کو دل کے مریضوں کے لیے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ آپ کو آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان کو روکنے اور آکسائڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ٹماٹر کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

شوگر سے بچنے کیلئے روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں

شکرقندی:

شکرقندی فائبر، وٹامن سی اور بی سے لدی ہوئی سبزی ہے۔ یہ دل کی بہتر صحت میں معاون سمجھی جاتی ہے، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ دل کے مریض افراد اُبلی ہوئی شکر قندی کو اپنی غذا میں شامل کرکے اِس سے بے شمار فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments