ھفتہ 19 ستمبر 2020

سوشانت سنگھ اور سارہ دونوں مل کر منشیات کا استعمال کرتے تھے، ریا چکرورتی

Sushant Singh and Sara used to use drugs together, Riya Chakraborty

بھارت کی بد نام زمانہ جائکلا جیل میں بند بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کا بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کے معاملے میں تحقیقات کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ اپنی پرانی گرل فرینڈ سارہ علی خان کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی حراست میں تحقیقات کے دوران ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ شوشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی تھی۔

اداکارہ ریا چکروتی کا حکام کے روبرو اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سشانت کے ساتھ مل کر منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے رہے ہیں۔

ریاض چکرورتی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شانت سنگھ راجپوت کو 2016 میں بننے والی فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران منشیات کی لت لگی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے 80 فیصد ستارے روزانہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک نہ تھمنے والا سلسلہ ہے۔

اداکاریاں چکرورتی نے تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام کو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے 20 اداکاروں اور اداکاراوں کے نام دیے، جن کو نارکاٹکس سے کنٹرول بیورو طلبی کے سمانے جاری کر سکتا ہے، جن سے ریا چکرورتی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس کا وہ حکام کے روبرو پیش ہو کر اعتراف بھی کر چکی ہیں، اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔