جمعہ 29 مارچ 2024

ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوگئی

ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی قمیت میں کمی کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا، گذشتہ روز کی طرح ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم  ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سو روپے کم ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے کم ہو کر 97 ہزار 737 ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 944 ڈالر ہے۔

Facebook Comments