جمعرات 25 اپریل 2024

وقار یونس کے والد کا انتقال، پی سی بی نے بیان جاری کر دیا

وقار یونس کے والد کا انتقال، پی سی بی نے بیان جاری کر دیا
وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ وقار یونس کے والد محمد یونس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ہم باﺅلنگ کوچ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

واضح رہے کہ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا اور اب والد کے انتقال کے بعد وہ قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔ 

وقار یونس کی اہلیہ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

Facebook Comments