جمعہ 19 اپریل 2024

سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کا بھائی گرفتار کر لیا گیا

سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کا بھائی گرفتار کر لیا گیا

لاہوردھرتی نیوز سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے بھائی آصف کو مریدکے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ بیٹی کو بھی تحویل میں لیا جا چکا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بھائی آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آصف کے سسر نے بتایا ہے کہ اس کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آصف مرکزی ملزم عابد علی کا بڑا بھائی ہے۔ جبکہ اس سے قبل آئی جی پنجاب نے بتایا تھا کہ پولیس ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے کے قریب تھی، چھاپہ مارے جانے پر ملزم اپنی اہلیہ کیساتھ فرار ہوگیا۔ ملزم اور اس کی اہلیہ بیٹی کو گھر میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔ ملزم کی بیٹی کو پولیس کی تحویل میں لیا جا چکا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت ہو چکی، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم کا نام عابد علی اور دوسرے ملزم کا نام وقار الحسن ہے۔ ملزم عابد علی کا تعلق فورٹ عباس جبکہ دوسرے ملزم وقار الحسن کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ جن ملزمان کی شناخت ہوئی ہے ان ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 25، 25لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزمان کی اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے کا بتانا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے دونوں مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے لیکن ہم ملزمان کے پیچھے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔ ملزم عابد علی کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا۔ بعدازاں عابد علی کے موبائل ریکارڈ کی مدد سے دوسرے ملزم وقار الحسن کی شناخت ہوئی۔

Facebook Comments